?️
اسلام آباد (سچ خبریں) 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، سپریم کورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ 9 مئی ملزمان کے ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔
وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں، قانون انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت کا کہتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ 9 مئی واقعات پر پانچ سو مقدمات درج کئے ہیں۔ 1پنجاب حکومت کے مطابق 24 ہزار ملزمان مفرور ہیں۔سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف کیا شواہد ہیں؟۔سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا اعجاز چوہدری کی کوئی ویڈیو ہے؟ جس پر ڈی ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر جاوید نے اعجاز چوہدری کےخلاف پیمرا کا ریکارڈ پیش کر دیا۔اعجاز چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو شواہد دیئے گئے ہیں وہ ٹی وی انٹرویو ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بے شک انٹرویو ہے، آپ کا موکل نوجوانوں کو اکسا رہا تھا۔دریں اثناء سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں۔
یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سازش، اعانت، للکار کیلئے ٹھوس شواہد ہونے چاہیے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شیخ امتیاز کی اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے؟ وکیل پنجاب حکومت ذوالفقار نقوی نے بتایا کہ پیمرا سمیت تمام ریکارڈ موجود ہے، ویڈیو کا فرانزک بھی کروایا ہے۔بعدازاں عدالت نے شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کیا اردگان ترکی میں صدر رہیں گے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں انتخابات پر بحث ایک بار پھر گرم
جنوری
نصراللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت:سابق صیہونی وزیر
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کے خلاف حزب
ستمبر
وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں
ستمبر
بن سلمان کے نیوم منصوبے کو درپیش پیچیدہ چیلنجز
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے نیوم منصوبے کے نفاذ کے آغاز سے لے
جنوری
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے
?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے اسرائیلی
اکتوبر
میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنانی امور میں پیشرفت کے لیے لبنانی حکومت کے
جون
گیلانی اور ایاز صادق کی اہم ملاقات، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر غور
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر
اگست