FATF اجلاس میں آج پاکستان کی قسمت کا ہوگا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف

?️

اسلام آباد{سچ خبریں}  FATF کے  تین  روزہ ورچوئل اجلاس  کے  آج آخری روز میں پاکستان سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا ۔

تفصیلا ت مطابق فرانس  میں  جاری اجلاس میں منی لانڈرنگ اور  دہشت گردی میں مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا    گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عملدرآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے ۔21 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے۔

FATF اجلاس پاکستانی  وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا ،فیصلوں سے متعلق باقاعدہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے رات آٹھ بجے کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل FATF اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بھوٹان شریک ہو ئے تھے۔ گزشتہ اجلاس 14 جنوری کو ہواتھا۔  جس میں  بھوٹان کو بھارت کے اصرار پر حال ہی میں گروپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معانت روکنے کے اقدامات کو جانچا  گیا ہے  ، پاکستان کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل افراد کی حالیہ سزاؤں کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھارت کو 2 بار بلیک لسٹ کے معاملے پر منہ کی کھانی پڑھی تھی۔

یاد رہے کہ جوائنٹ گروپ کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس  جو آج ہورہاہے میں  پیش کی جائے گی ، پلانری اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ

عام شہری مہنگائی سے پریشان

?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے

یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج

ایک اور صیہونی فوجی عہدہ دار کی خودکشی

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس

اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے

یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی آپشن نہیں

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:این بی سی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ

عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم

ہسپتال میں ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے