?️
راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے نام سے بنے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس اخراج سے دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے آتش بھڑگ اٹھی عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا لیکن اس میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ رات کا وقت تھا اور آپریشن تھیٹر بند تھا۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھوپیڈک سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وارڈ نمبر 13 کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکے و آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا۔
ریسکیو کے دو فائر ٹرک اور ایک ایمبولینس سمیت عملے نے فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھا دیا گیا تاہم عمارت اور وہاں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کمرے کی سیلنگ اور دیواریں گر گئیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں مشینری و آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
رات کا وقت ہونے اور متاثرہ حصے میں مریض و عملہ نہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکڑ عزیز بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
انسپکڑ عزیز کا کہنا تھاکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر صرف آپریشنز کے وقت کھولا جاتا ہے، آپریشن نہ ہوں تو ایئرٹائٹ رکھ کر بند رکھا جاتا ہے یہی وجہ تھی حادثے کے وقت آپریشن تھیٹر بند تھا اور عملہ بھی وہاں موجود نہیں تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہےکہ حادثے کی وجہ کیا بنی اس کے متعلق محکمہ ہیلتھ کے فرانزک ماہرین کی ٹیم آکر حتمی تعین کرے گی تاہم دھماکے اور آتشزدگی سے صرف انفراسٹرکچر و املاک کو ہی نقصان پہنچا ہے۔



مشہور خبریں۔
مقدس جہاد کے مارچ کے دوران صنعاء میں انسانی طوفان
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:صنعاء میں "وعدہ فتح اور مقدس جہاد” کے عنوان سے ایک
جنوری
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل
اسرائیل میں فوجی بغاوت بڑھتی ہوئی، وجہ؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
اگست
یومِ آزادی پراداکاروں کی جانب سے قوم کو مبارکباد
?️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی
اگست
صدر مملکت نے مدارس رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے
?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن
دسمبر
اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم
دسمبر
غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ
اکتوبر