?️
اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ رہے ہیں کبھی اپوزیشن حکومت پر تو کبھی حکومت اپوزیشن پر ووٹ خرینے کا الزاموں کی بوچھار کر رہے ہی۔ اور سینیٹ الیکشن تو اب عمران خان کی نظر میں خرید و فروخت کی منڈی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے، تیس سال سے یہ تماشا جاری ہے۔
غازی بروتھا میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیا تماشا ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، ان کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔ ایک وزیراعظم اور اس کے وزیر اقامہ لے کر بیرون ملک پیسہ بھیجنا شروع کر دیں تب ایک ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ ایک ملک تباہ تب ہوتا ہے، جب وزیراعظم اور اس کے وزرا کرپشن کرنی شروع کر دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑے کرپٹ لوگوں نے ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کر دی۔ چوری کے پیسےکی منی لانڈرنگ کرپشن سے زیادہ بڑا جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔
30 سال سے سیاستدان بک رہے ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں۔ ہم اوپن بیلٹ کا کہہ رہے ہیں، سب جماعتیں خفیہ بیلٹنگ چاہتی ہیں۔ کبھی جمہوریت میں بھی کوئی پیسے دے کر آتا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اوپن بیلٹ ہو، یہ سب خفیہ بیلٹ چاہتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ ایک طرف قوم کھڑی ہے، ایک طرف ڈاکو مافیا کھڑا ہے۔ انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے باپ کی لگتا ہے سائیکل کی دکان نہیں، مےفئیرز میں رولز رائس کی دکان تھی، وہ سب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں، ان کے بچے،منچھی اور داماد سب بیرون ملک ہیں۔


مشہور خبریں۔
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے
جنوری
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
ایک محاذ ایک قوم
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل
مئی
وزیراعظم آزادکشمیر کا ضلع سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع بلوچ سدھنوتی
ستمبر
امام حسین کے زائرین کے ہاتھوں میں جنرل قاسم سلیمانی کا پرچم
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو
ستمبر
یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق
?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم
دسمبر