سینیٹ الیکشن کے لئے بولی لگنا شروع ہو گئی،وزیر برائے منصوبہ بندی

اسد عمر

?️

اسلام آباد: {سچ خبریں} وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں پہلوؤں کا خیال رکھاجا رہاہے کہ ویکسین دستیاب بھی ہو اوربروقت لوگوں کولگے بھی، ویکسین کے کچھ سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں لیکن ویکسین نہ لگانے کے جوخطرات ہیں وہ ویکسین کے ہلکے پھلکے سائیڈافیکٹ سے کہیں زیادہ ہیں، سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی، ہم نے مناسب سمجھا کہ پرایک آرڈیننس بھی لایاجائے جو قانون کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے بڑے لیڈرز نے آپس میں ایک معاہدہ میثاق جمہوریت کیا تھاجس میں انھوںنے کہا کہ ہم شفاف طریقے سے شوآف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کروائیں گے اب پتہ نہیںکیا ہوا کہ اچانک ان کی نیت بدل گئی۔ جس طرح ہم نے پچھلی دونوںتاریخیں گزار لی ہیں یہ بھی گزار لیں گے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے رہنماہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہماری مرکز اورصوبے میں حکومت ہے اورہم بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن شفافیت پریقین رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیںکہ ہر تین سال بعدجوسینیٹ میںہارس ٹریڈنگ کابازارلگتا ہے اسے ختم کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنمانیئر بخاری نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار اورکنفیوژ ہے، ان کے قانونی ماہرین میں قابلیت نہیں جو آئینی معاملات کو سمجھ نہیں پا رہے۔  صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آئینی ترمیم کی اجازت نہیں ہے۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹرجاوید عباسی نے کہاکہ نہ توصدرکے پاس آئین میں ترمیم کرنے کا اختیارہے اورنہ صدر ایساکام کر سکتاہے۔  جب بھی آئین میں کوئی ترمیم ہوگی تو آئین کے مطابق اس کیلیے دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت ہوناضروری ہے جوحکومت کے پاس نہیں ہے، دونوں ایوانوںکی ایک جوائنٹ کمیٹی بنا دیتے جو سینیٹ الیکشن پر مسلسل بحث کرکے کوئی نتیجہ اخذ کرتی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری

?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری

لبنانی حکومت کے خلاف نئے امریکی فوجی اور اقتصادی خطرات

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے لبنان کو خبردار

ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی

حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ کی جانب سے عراقچی کے نام پیغام کی تفصیلات

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کی قیادت نے ایران کے وزیر خارجہ کو ایک

آسٹریلیائی بینک نوٹوں سے انگلینڈ کی ملکہ اور بادشاہوں کی تصاویر حذف

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ مقامی ثقافت کے

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان ٹی وی اینکر

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے