?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمان سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریتوں کی طرح دیگر قانون سازی کے ساتھ آئینی ترمیم بھی پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے،27 ویں آئینی ترمیم کے ہوتے ہوئے آئین پاکستان میں درج مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کام کو اہمیت دیتا ہے، افسوسناک ہے کہ جاری کردہ بیان میں پاکستان کے خیالات اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے خود مختار فیصلوں کا احترام کریں، ہائی کمیشنر ایسے تبصروں سے گریز کریں جو سیاسی تعصب اور غلط معلومات کی عکاسی کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عجلت میں کی گئی آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی اور اس کے احترام کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتی ہیں، وسیع استثنیٰ کی شقیں احتساب کو کمزور کرتی ہیں جو قانون کی حکمرانی کا بنیادی ستون ہے۔


مشہور خبریں۔
ضلع سانبہ میں رات کا کرفیو نافذ، مالکان کوکرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
?️ 9 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
امریکہ صیہونی حکومت کی جنگوں کی راہ کیسے ہموار کرتا ہے؟
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی ریاست کے تعلقات ظاہری طور پر ایک کلاسیکی
دسمبر
ٹرمپ کے جوہری دعوے کی تصدیق ممکن نہیں
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرآب جوہری
اگست
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
امریکی رکن کانگریس نے فلسطین پر جاری حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا
?️ 13 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر
مئی
لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطلی کا شکار ہوگیا
?️ 26 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال
دسمبر
بغداد کی آزادی اور حاکمیت کی خلاف ورزی سے لے کر خروج کے جھوٹے وعدوں تک؛امریکہ کی عراق کے ساتھ عہد شکنیاں
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے استحکام اور تعمیر نو کے وعدوں کے ساتھ
فروری
صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے: ترکی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں
دسمبر