?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔
سینیٹ اجلاس اسحاق ڈار کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، حکومت اِس مسئلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آنے والی ہے، ترمیم ایوانوں میں آئین کے مطابق پیش کی جائے گی، حکومت اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہی ہے اور اُنہیں ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہم ایم کیو ایم، اے این پی سمیت دیگر اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ایوان میں بحث ہو گی، آپ ایوان میں تقریر کے دوران اپنی رائے دے دینا، قانون سازی کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تجویز دیتا ہوں کہ ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی جائے گی ، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی ہے، ہم شراکت دار وکلا فورمز سے بھی رائے لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک سیاسی جماعت کےچیئرمین ہیں، بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنےکا حق حاصل ہے، بلاول بھٹو نے ہوا میں باتیں نہیں کیں، ہم ملاقاتوں کے بعد ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ 14-2013 میں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈز فراہم کیے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ماضی میں آپریشنز کیے گئے، مالی مشکلات کےباوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے فنڈ دیے گئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم سے ڈاکٹر نثار، ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، پارٹی امیدوار کا ساتھ دینے کی یقین دہانی
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور
اگست
وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا
اکتوبر
سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ
اپریل
ہیومن رائٹس واچ کی صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات پر تنقید
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے
دسمبر
الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ بندش کو نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرنیٹ
فروری
لاہور: علیمہ خان کے بیٹے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل
?️ 30 اگست 2025 لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور
اگست
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری
نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا
مئی