27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ’کے 4 برس مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 لڑاکا طیاروں کو گرا کر ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا اور پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘ کا نام دیا تھا۔

آج اس آپریشن کو 4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی تھی، پاکستان کی جانب سے جرات مندانہ، پرعزم اور ذمہ دارانہ ردعمل نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا‘۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دن (27 فروری) اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہے اور پاک افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا ہمیشہ بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 فروری کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سب کے ساتھ پرامن رہنے کے خواہاں ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی 27 فروری کی مناسبت سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےفوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے اور پاک فضائیہ نے پاکستان کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جس کا ہواباز گرفتار ہوا‘۔

14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن پاکستان نے اس کی تردید کی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا، اسی دوران 26 فروری 2019 کوبھارتی طیاروں نے آزاد کشمیر کے علاقے بالا کوٹ میں دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی طیاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔

اس کے اگلے ہی روز یعنی 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور پاکستانی حدود میں گرنے والے ایک طیارے میں سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم گرفتاری کے چند روز بعد ہی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے واپس بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کسی کا نہیں

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور

پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں

نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف

?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ

اسرائیلی کمانڈر جانتے ہیں کہ غزہ میں فتح ناممکن ہے: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست ملٹری تجزیہ کار رونن برگمین نے اسرائیلی فوج کی

سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کیلئے مقرر

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019

بھاری ڈیوٹی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہے، اسحٰق ڈار

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کو

خلیج فارس کے ممالک کو صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی برآمد

?️ 9 مارچ 2023بدھ کی شام صہیونی اخبار Haaretz نے خبر دی ہے کہ صیہونی

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

?️ 15 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے