?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ تیس ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔ یہ ویکسین حاملہ خواتین کیلئے بھی انتہائی محفوظ ہے معمولات زندگی بحالی کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرانا ہوگا۔
ممکن ہے کہ جلد ہم معمولات زندگی کی طرف لوٹ جائیں اور پابندیوں سے بچنے کیلئے لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویکسین لگوا کر اپنا اور اپنے گھر والوں تحفظ یقینی بنائیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئیں جن میں سے 14 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 233 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 40 فیصد,لاہور میں 52 فیصد،ملتان میں 84 فیصد اور سرگودھا میں 63 فیصد مریض ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد
اکتوبر
متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے
ستمبر
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی
مئی
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون
ٹرمپ نے بھی ایران میں بدامنی کی حمایت کی
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا
اکتوبر
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ