?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہوئے 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے نقل و حمل کا سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ایم ایل ون اور ایم ایل 3 کی اپ گریڈیشن پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع کے لیے درکار فنانسنگ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کرے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔


مشہور خبریں۔
بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے: وزیر اعظم
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے
دسمبر
امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک
فروری
صیہونی غزہ میں مواصلاتی ذرائع کیوں بند کر رہے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں
اکتوبر
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون
فردوس جمال سے شو میں باتیں اگلوائی گئیں، بشریٰ انصاری
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند
اکتوبر
صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نے پیجر دھماکوں کی دہشتگردانہ کارروائی کی
ستمبر
اسرائیل عراقی مزاحمت سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس میں، بنجمن
ستمبر