?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 2026 پنجاب میں یوتھ کا سال ہے ، صوبائی حکومت خواتین کو با اختیار بنا رہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، خواتین ہرمیدان میں کامیابی کےجھنڈے گاڑھ رہی ہیں، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے، جہاز بھی اڑا سکتی ہے، سیاستدان بھی بن سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہےکہ یہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے، حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، 2026کو نوجوانوں کا سال قراردیا گیا ہے، لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اِس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عورت پولیس فورس بھی چلا سکتی ہے، معیشت بھی چلا سکتی ہے، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے، خاتون وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے اور مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام میں طلبہ کا 60 فیصد کوٹہ ہے، عورتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے، زیادتی کیس میں 72 فیصد کمی آئی، پنجاب میں خواتین کےخلاف جرائم کی شرح انتہائی کم ہو گئی ہے، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران ایک موٹرسایئکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگایا ہو، پنک گیمز میں تمام شرکا کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے، کون کہتا ہے پاکستان کے لوگ قانون پر عمل درآمد نہیں کرتے؟۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل
مئی
امریکہ دیکھے کہ یوکرین کا بحران کس نے شروع کیا
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یوکرین میں
فروری
ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع
دسمبر
آئی ایس پی آر کا شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین
?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے
اگست
وزیراعلیٰ پنجاب سے نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات، اقدامات پر بریفنگ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار
ستمبر
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
جو بایدن کو کینسر ، امریکی رہنماؤں کی ہمدردیاں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بایدن کے دفتر کی جانب سے جاری
مئی