?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک گھر میں بجلی کے 2 میٹرز کے معاملے پر حکومت کو قیمتی مشورہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا تو دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی کہ یہ فیک نیوز ہے، اب تو وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق ایک گھر کے الگ الگ پورشنز یا بلڈنگ کے فلیٹس میں رہنے والی فیملیز اپنے لیے الگ الگ میٹرز لے سکتی ہیں، ایک گھر کے داخلی دروازے کا مطلب گھر کا نہیں بلکہ پورشن کا دروازہ ہوگا بشرطیکہ وہاں قیام پذیر فیملیز کے الیکٹرک سرکٹ الگ ہوں، وزارت بجلی کو یہ وضاحت بروقت کرنی چائیئے تھی، بہرحال دیر آید درست آید۔
سعد رفیق کہتے ہیں کہ بجلی کے 200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا بھی ایک مصیبت بنا ہوا ہے، لوگ کتنی بھی احتیاط کریں چند یونٹ اوپر ہو ہی جاتے ہیں، اس کا جامع حل نکالنا ہوگا، میں ایکسپرٹ نہیں ہوں لیکن میری رائے میں 200 سے 300 کی سلیب میں آتے آتے کم ازکم تین یا چار مراحل ہونے چاہئیں، معاشی حالت ذرا اور سدھر جائے تو بجلی کا کم از کم ریٹ 300 یونٹ پر بھی مقرر کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری سولر پینلز کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ اور عام آدمی کو اس ضمن میں بلا سود قرضوں کی فراہمی بھی ایک اور راستہ ہے تاکہ لوگ مہنگی بجلی کے عتاب سے بچ سکیں، بجلی چوروں اور پاور سپلائی کمپنیوں میں ان کے سہولت کار سرکاری اہلکاروں پر بے رحمانہ کریک ڈاؤن ہونا چاہیئے، پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری بھی کرپٹ مافیا سے جان چھڑانے کا موزوں راستہ ہے جس پر وفاقی حکومت نہایت سنجیدگی سے پیش قدمی کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر بجلی ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پاور سپلائی کے نظام کی اصلاح کے لیے پوری توجہ اور تندہی سے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے ڈیمز کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی گئی ہے، میری تجویز ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کو سستا کرنے کے حوالے سے مستقبل کا روڈ میپ قوم کے سامنے رکھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج
نومبر
شمالی شام میں ترکی کا فوجی حملہ / اردوغان کا اس مہم جوئی کا مقصد کیا ہے؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ترک فوج نے چند روز قبل شمالی شام میں نام
مئی
ایران مذاکرات کا خواہاں؛ٹرمپ کا دعویٰ؛ ایران کی تردید
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات
جولائی
ایران کے خلاف جنگ بھڑکی تو خلیج فارس میں تیل کی ترسیل خطرے میں پڑ جائے گی:حزب اللہ
?️ 8 فروری 2026ایران کے خلاف جنگ بھڑکی تو خلیج فارس میں تیل کی ترسیل
فروری
حماس نے فٹ بال کھلاڑی کے شہادت طلبانہ آپریشن کا خیر مقدم کیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب
دسمبر
پانی ہماری ریڈ لائن، 24 کروڑ عوام کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ فیلڈ مارشل
?️ 29 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پانی
مئی
سوڈانی اعلیٰ عہدیدار کا تل ابیب کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا اعتراف
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی گورننگ کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس ملک
فروری
کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار
نومبر