190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں تیار

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کے لیے درخواست تیار کرلی جسے رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں تیار کی ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، وہ عدالت کو یقینی دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے رواں سال 17 جنوری کو 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے تحریری حکم نامے میں قرار دیا تھا کہ وکلائے صفائی استغاثہ کی شہادتوں کو جھٹلا نہیں سکے، استغاثہ کا مقدمہ دستاویزی شہادتوں پر تھا، جو درست ثابت ہوئیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھاکہ ملزمان کے دفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتیں بھی بے وقعت تھیں، استغاثہ نےٹھوس مستند،مربوط، ناقابل تردید اور قابل اعتماد شہادت پیش کی البتہ معمولی تضادات ہوسکتےہیں جو وائٹ کالرکرائم میں فطری بات ہے۔

فاضل جج کی جانب سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود استغاثہ کے موقف کو جھٹلایا نہیں جاسکا، ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتوں کی حیثیت نہیں تھی۔

مشہور خبریں۔

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

🗓️ 22 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں

🗓️ 18 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں

ایپل کا اسپائی ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ایپل کور نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف

زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس

کشمیر کی ’شہد کی ملکہ‘ جو خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں

🗓️ 25 دسمبر 2024جموں: (سچ خبریں) انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی ثانیہ زہرا کی زندگی

ہر ممبر اسمبلی باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے،شاہ محمود قریشی

🗓️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

یوکرین میں نو نازیوں کے جرائم میں امریکہ اور انگلینڈ شریک

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

سعودی ولی عہد کے بھائی بھی بھائی کے عتاب کا شکار

🗓️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے