?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے سمجھا کہ حکومتِ پاکستان کا بینک اکاؤنٹ دیا جائے گا لیکن ان کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی اور سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دے دیا گیا، اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بے گناہ ہیں ان کو کسی مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ جو بے گناہ ہیں ان کو کسی مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتے لیکن قوم کا پیسا لوٹنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے سامنے کرپشن کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے 19 کروڑ پاؤنڈ (آج کے 70 ارب روپے) پاکستان کے قومی خزانے میں آنے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے بڑی چالاکی سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ پیش کیا اسی طرح وہ قوم کا پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس پر تفتیش ہونی چاہیے کہ اس پیسے کا کیا ہوا، کیونکہ ابھی تک وہ پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رکھا ہوا ہے، یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ اس پیسے کا کیا کرنا چاہیے۔
معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ یہ بتایا گیا کہ وہ پیسہ پاکستان آیا ہے لیکن اس وقت کی حکومت نے وہ پیسہ بحریہ ٹاؤن گروپ کے لوگوں کو دیا اور اس کے لیے 2019 کے کابینہ اجلاس میں مبہم زبان لکھی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ یہ پیسہ ریاستِ پاکستان کو منتقل کیا جا رہا ہے تو کیا سپریم کورٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ریاستِ پاکستان کا تھا؟
عرفان قادر نے کہا کہ جو پیسہ ریاستِ پاکستان کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا گیا اس کے بدلے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا اور 448 سے زائد کنال زمین اس ٹرسٹ کو مفت میں دی گئی جس کی اس وقت کی مالیت 24 کروڑ روپے تھی۔
عرفان قادر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیس ہے، دنیا میں اس سے بڑی بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے سمجھا کہ حکومتِ پاکستان کا بینک اکاؤنٹ دیا جائے گا لیکن ان کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی اور سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دے دیا گیا، اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خوابیوں کی ٹرین اسرائیل کے بجائے سعودی عرب سے تہران کے لیے روانہ: عبرانی میڈیا
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:معاریو عبرانی اخبار نے آج پیر کے روز اپنے شمارے میں
مئی
وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان
جنوری
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا
?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی
نومبر
بطور ٹیم ہمارا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔ بابر اعظم
?️ 11 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ صرف
اگست
اربیل میں موساد کے جاسوسی مرکز پر راکٹ حملے میں متعدد صیہونی افسر ہلاک
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:غیر سرکاری صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج اتوارکی
مارچ
12 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کے نتائج شائع ہوئے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی انتظامی عدالت کے سربراہ نے ایران کے
ستمبر
یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے
جنوری