?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 189 کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کارروائیاں ناکام بنادیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں 73 انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے بعد 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
آج جاری کردہ ایک بیان میں سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 189 انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کیں جن میں 189 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 10 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا گیا۔
ان دہشت گردوں کو لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جہلم اور بہاولپور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں بادل سنگھ، سورج سنگھ، سراج، ہدایت اللہ، دیدار حسین، صداقت حسین اور دیگر شامل ہیں اور ان کا فتنہ خوارج، الزینبیون اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد سورج سنگھ اور بادل سنگھ کو راولپنڈی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دونوں دہشت گرد ننکانہ صاحب سے تعلق رکھتے ہیں۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے تقریباً 2645 گرام دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹر، 37 فٹ سیفٹی فیوز وائر، نیز کالعدم تنظیموں کے 75 پمفلٹ، رسالے، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے راولپنڈی اور دیگر شہروں میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،گرفتار دہشت گردوں کے خلاف نو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے تعاون سے 2053 کومبنگ آپریشن بھی کیے گئے، اس دوران 82473 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، 263 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، اور 226 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کی گئیں۔
پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کی جانب سے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، فروری میں دہشت گردانہ حملوں میں معمولی اضافہ ہوا لیکن شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق، گزشتہ ماہ ملک میں 79 دہشت گردانہ حملے ہوئے، جن میں 55 شہری اور 47 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 45 شہری اور 81 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
دریں اثنا، رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے 156 دہشت گردوں کو ہلاک، 20 کو زخمی اور 66 کو گرفتار کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے حملوں میں دو لبنانی صحافیوں کی شہادت
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: المنار کے معروف اور ممتاز صحافی علی شعیب اور المیادین
مارچ
عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار
?️ 16 ستمبر 2023اٹک: (سچ خبریں) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سائفر کیس میں
ستمبر
ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں:عمران خان
?️ 30 جنوری 2021ملک کے بڑے چور اکھٹے ہو کر مجھے بلیک میل کر رہے
جنوری
عمران خان نے مذہب کی ’ریڈلائن کراس‘ کی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، خواجہ آصف
?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع
نومبر
حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ
فروری
وزیر اعظم نے مختلف اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دے دی
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلیٰ عہدوں پر
فروری
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی
نومبر