17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر چھٹی کے روز آج لاہور ہائیکورٹ نے پولنگ ایجنٹ حلقے سے مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا جس کے بعد اب پولنگ ایجنٹ کسی بھی حلقے سے رکھے جاسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

آر اوز اور پریزائیڈنگ افسران کو مسجٹریٹ کے اختیارات مل گئے۔الیکشن قوانین کے مطابق افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے۔ پریزائیڈنگ افسران کے پاس تین روز کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔ پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات 18 جولائی تک دئیے گئے۔

صاف اور شفاف انتخابات کے لیے اختیارات دئیے گئے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولنگ ایجنٹس کسی بھی حلقے سے مقرر کیے جا سکیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشین معطل کر دیا۔عدالت نے صرف ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن معطل کیا۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی

رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی

یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد

پاکستان میں شہید انقلاب کے رہبر کا روحانی اربعین اجتماع / پیروان ولایت کی ایران سے حمایت

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کے دارالحکومت میں سیاسی اور مذہبی گروپوں کی شرکت

امریکہ نے فلسطین کے حامی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی اجازت دے دی:نیویارک ٹائمز

?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فلسطین

پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بات

غزہ میں جاری واقعات نسل کشی ہیں: لندن کے میئر

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لندن کے میئر صادق خان نے امریکہ کے سابق صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے