پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے، عمران خان سے ملاقات روکنے کا مقصد ان کا خوف ہے کہ کوئی بیان اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔

 پی ٹی آئی ایکس کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی سیاسی رہنماء کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہو، خان صاحب کی شریک حیات کی بھی ملاقاتیں بند ہیں۔

عمران خان اس وقت قید تنہائی میں ہے جو عالمی و قومی قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی جو ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہے چاہے پہلے وزیراعلی تھے یا موجود عدالتی احکامات کے باجود ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں روک سکتے لیکن یہاں قانون کی کوئی عملداری نہیں ہے۔

پنجاب اور وفاق دونوں میں چوروں کی حکومت ہے۔ صرف اس خوف سے ملاقات روکتے کہ خان کی کوئی کال کوئی بیان ان کے اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔ قیدیوں سے ملاقات کا حق انگریز دور میں بھی نہیں چھینا گیا۔ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق بھی حاصل نہیں ہے جو آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں ملک میں سیاسی و انتظامی بدعنوانی پر بات کی گئی ہے۔ 180 صفحات کی رپورٹ میں مہنگی سرکاری خریداری، ٹیکس چوری، قیمتوں میں ھیر پھیر، قرضوں کی غلط تقسیم اور بدعنوانی کا ذکر ہے۔ ریاست کی معیشت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، حکومت معاشی شعبوں پر خود قابض ہے، سیاسی مداخلت ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست کے اندر کیا ہو رہا ہے؟

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی

12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی

انصار اللہ: قافلہ ثمود پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رکن محمد الفرح نے

نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے

برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطین کے حامیوں کو دھمکی دی

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:جب لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں صیہونیت مخالف مظاہرین کے

مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی

پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے

امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ 

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے