?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی وکلا سے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں، عمران خان سے ملاقات نہ کروا کر ہماری نہیں بلکہ عدالت کی توہین ہو رہی ہے ،جب تک وکلاءکی ملاقات نہیں ہوتی باقی کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے کی ضرورت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ سلمان صفدر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم سے اڈیالہ گئے تھے۔
منگل کا دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کے حوالے سے ملاقات کا دن ہے۔ عدالت نے وکلا ءکی فہرست کا حکم جاری کیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکلاءکو جیل کے باہر روکا دیاگیا اور انہیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں۔توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے کیوں کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی سمیت ان کے کزن۔رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب سمیت 7 رہنماﺅں کو اڈیالہ جیل کے قریب حراست میں لے لیا گیاتھا۔بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور دیگر رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگرانہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی۔ علیمہ خان نے حراست میں لیتے وقت کہا تھا کہ یہ ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑ دیں گے مگر ہم پھر اس وقت تک واپس آئیں گے جب تک یہ جیل میں نہیں ڈالتے اور ملاقات کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔
اس موقع پر سڑک پر دریاں رکھ کر علیمہ خان نے دھرنا دینے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔اس دوران جمع ہونے والے کارکنوں کو پولیس نے منتشر کر دیا تھا۔گورکھ پور ناکے پر عمر ایوب کو روک لیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹے پولیس کی نگرانی میں بیٹھے رہے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کچے راستوں سے ہوتے ہوئے داہگل پہنچ گئے ایس پی نیبل کھوکھر کی سربراہی میں پولیس کی نفری نے انہیں وہاں سے جانے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھاجس پر پولیس نے باہر کارکنوں کو منتشر کر دیاتھا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماءزرتاج گل ،صاحبزادہ حامد رضا علیمہ خان اور فیملی کے دیگر ممبران ملک احمد بھچر ،سیمابیہ طاہر ، تابش فاروق ،نیاز اللہ نیازی اور دیگر رہنما اور کارکن پہنچ گئے جن کو پولیس نے روک لیاتھا۔بعدازاںبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچنے والی تینوں بہنوں عظمی، علیمہ اور نورین خان سمیت 7 حراست میں لئے گئے رہنماوں کو پولیس نے چکری انٹرچینج پر رہا کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
مودی حکومت نے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں، سیاسی ماہرین
?️ 30 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
مارچ
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا
جولائی
بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع
فروری
متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجی اور یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ نامعلوم مقام پر فرار
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: سعودی اتحاد کے مطابق متحدہ عرب امارات سے منسلک یمنی
جنوری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست
دسمبر
صیہونی حکومت میں خوف و ہراس؛ مقبوضہ علاقوں میں قدس آپریشن دہرائے جانے کا خدشہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:ایک طرف صیہونی سرحدی افوج میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا
نومبر
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے
مئی