یہ نہیں ہوسکتا افغانستان سے حملے ہوں اور ہم چپ بیٹھ جائیں، وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر کاروائی سے متعلق حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا افغانستان سے حملے ہوں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں جاری قیام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کی اور انہیں قائل کیا اور انہیں مکمل طور پر سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

مزید کہا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے گزشتہ رات دیر گئے اعلان کیا کہ اس کی ٹیم کا پاکستان کا جاری دورہ حسبِ معمول جاری رہے گا، جس سے ایک ممکنہ بحران ٹل گیا۔

سینیٹ میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے یاد دلایا کہ سری لنکن ٹیم نے گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے ان سے بات چیت شروع کی، ان کے بورڈ، کھلاڑیوں اور سب نے بڑے حوصلے کے ساتھ یہاں رکنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ کچھ کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

تاہم، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے بھی ان خبروں کی تردید کر دی تھی کہ بعض کھلاڑی منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وطن واپس جارہے ہیں۔

بعد ازاں، پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وانا کیڈیٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے حملہ آور افغان شہری تھے۔

جس پر صحافی نے سوال کیا ’کیا افغانستان کے اندر کارروائی کی جائے گی؟

وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ اس پر اب حکومتی سطح پرفیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتاکہ وہ حملے کریں اورہم چپ بیٹھ جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن صدر،حکومت،کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی پولیس کا فلسطین اور لبنان کے حامیوں پر تشدد

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:پیرس میں فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے حامیوں کی

عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے : حریت کانفرنس

?️ 2 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ

ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ ختم کرو؛ امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے مطالبہ

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے

ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر

حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات

جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں:شیخ رشید

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

ڈالر کی اڑان جاری

?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے