?️
لاہور: (سچ خبریں) یو ای ٹی لاہور نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم کر دی۔اس مقصد کے لیے شعب پولیمر اینڈ پروسیس انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور اور ملک کی چھ صفِ اول کی صنعتوں بشمولSPEL لمیٹڈ، پاک پیٹروکیمیکل لمیٹڈ، ٹی ایم ربرز پرائیویٹ لمیٹڈ، منہاس پائپس، آئی پاک اور جلانی پلاسٹکس کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
یہ منفرد اور دور رس اقدام پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے،جس کے تحت متعدد نجی صنعتی اداروں نے مشترکہ طور پر ایک سرکاری جامعہ کے ساتھ ملکر سسٹین ایبلٹی،سرکولر اکانومی اور جدید پلاسٹکس انجینئرنگ کیلئے باقاعدہ تحقیقی و تدریسی چیئر قائم کی ہے۔
یو ای ٹی لاہور کی جانب سے اس تاریخی معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دستخط کئے،جس سے جامعہ کے اس عزم کا اعادہ ہوتا ہے کہ یو ای ٹی صنعت و جامعہ کے باہمی اشتراک،عملی تحقیق اور پائیدار صنعتی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
معاہدے کے تحت شراکت دار صنعتی ادارے اس چیئر کی مکمل سرپرستی کریں گے،جس میں ایک پروفیسر اور دو عملے کے ارکان کی تنخواہوں کی مکمل فنڈنگ کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی کیلئے مالی معاونت بھی شامل ہے۔یہ چیئر پلاسٹکس ری سائیکلنگ، سرکولیریٹی، پائیدار مواد،صنعتی فضلے کے موثر استعمال اور ماحول دوست مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبہ جات میں جدید تحقیق،ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ اور استعداد سازی پر کام کرے گی۔
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اس چیئر کا قیام اکیڈمیا اور قومی صنعتی و ماحولیاتی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے،جو نہ صرف معیاری تحقیق بلکہ ہنر مند افرادی قوت اور قابلِ عمل صنعتی حل فراہم کرے گا۔شریک صنعتی اداروں کے نمائندگان نے اس مشترکہ کاوش کو پائیدار ترقی کی جانب ایک مضبوط پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی جدت اور صنعتی عملدرآمد کے درمیان خلا کو پر کرے گا اور پاکستان کو قومی و عالمی سطح پر سسٹین ایبلٹی اہداف کے حصول میں مدد دے گا۔
چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی مستقبل میں قومی سطح پر تحقیقی اشتراک، پالیسی سازی میں معاونت،صنعت سے جڑی جدت اور نوجوان انجینئرز و محققین کی تربیت کا مرکز بنے گی اور یوں یو ای ٹی لاہور کو خطے میں پائیدار پلاسٹکس اور سرکولر اکانومی کے میدان میں ایک نمایاں قائدانہ مقام دلائے گی۔


مشہور خبریں۔
یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے
جون
امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا
جون
الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے خلاف قانونی کاروائی کرے
?️ 21 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ
فروری
90 فیصد بینکرز سائبرکرائمز کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں، رپورٹ
?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی)
نومبر
لاپیڈ نے سروے میں نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم
اگست
نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی، دائیں بازو کو بھاری شکست
?️ 31 اکتوبر 2025نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی،
اکتوبر
انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا
جنوری
جعفر ایکسپریس ٹرین کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، سیکورٹی ذرائع
?️ 14 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان
مارچ