?️
فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں امن وامان اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محرم کیلئے صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، انتظامات دیکھنے کیلئے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات ملے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض، نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ جاری ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 417 ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کسی کو دکھانے کیلئے نہیں ہیں، پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کرنا ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
?️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست
پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے : متحدہ مجلس علماء
?️ 29 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا
جون
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
امریکہ میں اسکول ٹیچروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس کا کہنا ہے کہ اس
اگست
غزہ جنگ میں بائیڈن کا رول
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:اتوار کو شائع ہونے والے ایک امریکی میڈیا پول کے نتائج
نومبر
بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے، پاکستانی سفیر
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی
مئی