یوم آزادی؛ سفارتخانوں اور سفراء کے مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری

جشن آزادی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ناقابلِ تسخیر استقامت، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں،دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایلشر تختیف نے پاکستانی قوم کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور 14 اگست کو ’فخر اور خوشی کا دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوابوں، قربانیوں اور اٹل یقین کی علامت ہے۔

اپنے پیغام میں سفیر نے کہا کہ وہ نہ صرف ازبکستان کے نمائندے کے طور پر بلکہ ’ ایک دوست اور بھائی‘ کی حیثیت سے بات کر رہے ہیں، پاکستان میں آزادی کا جذبہ ازبکستان کی تاریخ سے مماثلت رکھتا ہے۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری خصوصی تہنیتی پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے آزادی کے بعد بہت سے شعبوں میں نمایاں ترقی کی اور بین الاقوامی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی اور خلائی تحقیق میں بھی پاکستان نے اپنا حصہ ڈالا، چیلنجز کے باوجود پاکستان قائداعظم اور اقبال کے اصولوں اور اپنی قومی اقدار و روایات پر کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بجا طور پر اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں اور روس اپنے پاکستانی دوستوں کی کامیابی، خوشحالی اور فلاح کا خواہاں ہے۔

پاکستان میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی نے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے شانہ بشانہ ہے،اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے پاکستانی اور جاپانی عملے نے مل کر قومی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ بھی گایا۔

مشہور خبریں۔

سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ

?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست

فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام شکریہ کا پیغام

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری

سیکڑوں بین الاقوامی تنظیموں اور شخصیات کی غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت میں

دوحہ سربراہی کانفرنس کے مایوس کن نتائج 

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں

حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے