?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخاب میں حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے 120 فیصد پرامید ہیں اور حفیظ شیخ عمران خان کا امیدوار ہے اور وہ جیتنے جارہا ہے جبکہ اپوزیشن کے امید وار یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن نزدیک ہوتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں لیکن اس سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے اور جو جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے، پنجاب میں تو ہم نے الیکشن پر بڑی آسانی سے ٹوکرا رکھ دیا جبکہ باقی جگہ الیکشن ہورہے ہیں۔
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ’مدر آف دی الیکشن‘ ہورہے ہیں اور عمران خان کا اُمیدوار شیخ حفیظ جیتنے جارہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلند حوصلے ہیں اور 5 بجے ہم جیتیں گے اور کل سے پی ڈی ایم کی سیاست کمزور پڑے گی، ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے درخواست کی کہ 26 تاریخ کے اپنے لانگ مارچ کو آگے لے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ایک گرینڈ مارچ ہونے جارہا ہے، 23 تاریخ کو یہ مارچ ہے اور 24 کو ان کا آرام کا دن ہوتا ہے جبکہ 25 اور 26 کو انہوں نے واپس جانا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اب ہمیں سکون بھی چاہیے، جمہوریت کی توانائی اور طاقت کے لیے سوچنا چاہیے اور حفیظ شیخ کی جیت جمہوریت کی طاقت اور بڑائی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا کھیل 30 سال سے کھیلا جارہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کھیل کل سے نہیں ہورہا 30 سال سے کھیلا جارہا ہے، فون کیمرے آنے کی وجہ سے پورا پاکستان یہ ویڈیو دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’گھناؤنا کھیل ہی ان کی سیاست ہے، حرام کا پیسہ کماؤ اس سے نشستیں خریدوں اور اس کے بعد طاقت میں آکر مزید حرام کا پیسہ کماؤ، یہ سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے، وہ جو مرضی کرلیں’۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ سب نے دیکھا کہ ہمارے ایک ایم پی او کو اسمبلی کے فلور سے گھسیٹ کر لے جارہے ہیں اور وہ ویڈیو پر کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی مجھے اغوا کر رہی ہے جبکہ میں الیکشن کمیشن پر حیران ہوں کہ وہ کیا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر آج انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔
اسلام آباد سے 2، سندھ سے 11 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز کی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔تاہم اس مقابلے میں کانٹے کا مقابلہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر متوقع ہے جہاں حکومت کی طرف سے حفیظ شیخ اور اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
سیلاب کی تباہ کاریاں
?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا
اگست
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی؛ دسیوں افراد گرفتار
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:ترک پولیس نےاس ملک میں 2016 کی ناکام بغاوت کے مجرموں
جولائی
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مصر جا رہے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے
ستمبر
اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے
اپریل