?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کارکنان کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے یاسمین راشد اور17 خواتین کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت زیر حراست خواتین کسی فوجداری مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
آئین کی دفعہ 199 کے تحت عدالت میں دائر درخواستوں میں حکومت پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
یاسمین راشد کی جانب سے ان کے وکیل ذوالفقار نبی ملک نے عدالت میں ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے 10 مئی کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت یاسمین راشد سمیت درخواست گزاروں کی رشتہ دار خواتین کو نظر بند کردیا گیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر نظر بندکی گئی کچھ خواتین بار ایسوسی ایشن کی قابل احترام اراکین اور کچھ گھریلو خواتین ہیں جو کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان خواتین کی سرگرمیاں پبلک سیفٹی اینڈ مینٹیننس آرڈر کے دائرہ کار میں نہیں آتی لیکن انہیں 10 مئی کو جاری کردہ حکم نامے کے تحت نظر بند کیا گیا جسے کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
عدالت عالیہ نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 10 مئی کے نافذ العمل حراستی حکم نامے پر عملدرآمد کو معطل کردیا ساتھ ہی آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو ایک روز قبل رات گئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ’ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد ان کی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو نقصِ امن کے خطرے کے پیشِ نظر حراست میں لے لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کی صورتحال سے متعلق نئی تفصیلات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی ذریعے نے حالیہ حملے کے بعد حزب اللہ
اکتوبر
امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد خصوصی سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر اقوام
اکتوبر
فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ شیری رحمن
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمن نے فلسطین سے متعلق فرانس
جولائی
نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے
اپریل
پاکستان بھنور سے نکل آئے گا، دیوالیہ ہوگا، نہ سری لنکا بنے گا، وزیر خزانہ
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحٰق ڈار نے کہا
جون
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
مئی
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے
جون