ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید

?️

ہنگو: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بدھ کی رات ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں قاضی طالب چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔

حملے کے جواب میں ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خان زیب محمد کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ ناکام بنایا، تاہم کارروائی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور عبدالصمد شہید ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 2 گھنٹے تک شدید لڑائی جاری رہی اور دہشت گردوں کے کئی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے، تاہم، تلاش اور کارروائی کے دوران ایک مسلح دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے۔ عطا تارڑ

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی آج پھرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت کل تک ملتوی

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس

عاطف اسلم کا  فلسطینی عوام کے حق میں  آواز بُلند کرنے کا مطالبہ

?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے

آج 9واں وارنٹ نکلا ہے، کس کس عدالت جاکر ضمانت کروائیں؟ جب انہوں نے جیل میں ڈالنا ہوگا ڈال دیں گے۔ علیمہ خان

?️ 11 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا

غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ

ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر امریکی سفارتکار گرفتار

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر امریکی قونصلر

افغانستان کا ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ

ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اسرائیل کی کشیدگی پاکستان نے سفارت خانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے