?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ہنگری کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا در ایں اثنا شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کے تاجروں کے وفد کے ہمراہ دورے سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بڈاپسٹ نے پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے لیے 8 کروڑ 40 ڈالر کی کریڈٹ لائن کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارتو سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، توانائی، آبی وسائل کے انتظام، خوراک اور زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون کرسکتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ بڈاپسٹ نے ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی خصوصی کریڈٹ لائن کا اعلان کیا۔اس میں ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ کے منصوبوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر کی قرض کی سہولت شامل ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہنگری کی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں۔
ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا کہ ان کے ہمراہ آنے والا کاروباری وفد پاکستان میں مواقع کی تلاش میں ہے جو دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات کا مظہر ہے۔
ایک روز قبل پاکستانی اور ہنگری کی کمپنیوں نے ڈیری، دواسازی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ہنگری کے ہم منصب نے دفتر خارجہ میں بات چیت کی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرا نے مضبوط باہمی معاشی شراکت قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور تاجکستان کا تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے فورمز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی اقتصادی سیکیورٹی کے خدوخال کو اجاگر کیا اور جیو پولیٹکس سے جیو اقتصادیات کی طرف توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے مابین اسٹیپینڈیم ہنگریکم پروگرام 22-2020 کے فریم ورک سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت ہنگری کی حکومت ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلبہ کو سالانہ 200 اسکالرشپ فراہم کرے گی۔
دونوں ممالک نے معاشی تعاون، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مستقل روابط کے عزم کا اعادہ کیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہنگری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو بہتر بنانے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ہنگری کے خارجہ امور اور تجارت کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اس خطے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہماری ثقافتی و تاریخی یکسانیت سمیت سیکیورٹی وجوہات بھی مشترک ہیں۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کے تاجروں کے وفد کے ہمراہ دورے سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا۔


مشہور خبریں۔
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے
جون
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا جائزہ لینے کے لیے جنگی کابینہ کا اجلاس کیوں نہیں ہونے دیا؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے جنگ کے اہداف کا جائزہ لینے کے
اپریل
ئے سال کے آغاز پر بھی عراق میں ٹرمپ کی مداخلت پسندانہ حرکتیں جاری
?️ 1 جنوری 2026ئے سال کے آغاز پر بھی عراق میں ٹرمپ کی مداخلت پسندانہ
کشتی صُمُودکی تازہ ترین صورتحال
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم میں یونان کے جنوبی علاقائی پانیوں میں 50
ستمبر