?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے، بھارت کا بیانیہ جھوٹ کی بنیاد پر تھا اور ہم سچ پر کھڑے تھے۔
تفصیلات کے مطابق میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی ہے، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا، آپ نے بیانیے کی جنگ میں دنیا کو بتایا کہ سچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے، ہم نے شفافیت کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست دی، ہم پر پہلگام کا الزام لگا تو ہم نے ماضی کو نہیں جھٹلایا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھارت سے ثبوت مانگ لیے، وزیرِ اعظم کا یہ بہترین فیصلہ تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، وزیرِ اعظم نے ثابت کیا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے اس فیصلے کی وجہ سے ہماری ساکھ بنی، بھارت سفارتی لائنز پر بھی دنیا سے جھوٹ بول رہا تھا، ابھی ہم نے جوابی حملہ کیا ہی نہیں کہ بھارت نے پاکستانی حملے کے جھوٹے الزامات لگائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی وفد نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا، بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کو شاندار کامیابی ملی، بیانیے کے محاذ پر بھی بھارت کے خلاف پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ
اگست
امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس
دسمبر
ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر دفاع
?️ 30 اکتوبر 2025ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر
اکتوبر
ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی
مارچ
شام میں ترکی کے میزائل حملے
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس
دسمبر
عراق اور شام کی سرحد پر امریکی سرنگوں کا انکشاف، بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی
فروری
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی