ہم موجودہ حکومت گراتے ہیں تو کیا بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو گراتے ہیں تو کیا ہوگا؟ کیا نئے مسائل اور بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بھٹو صاحب کی بدولت ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں کیونکہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا کیا اور متفقہ آئین دیا، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے اور ہم لڑتے بھی ہیں، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو بے نظیر نے خود ان کے پاس جا کر میثاقِ جمہوریت کیا۔

ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں لیڈر ایسے بھی ہیں جو چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، اب بھی وہ چاہتے ہیں کہ ایک صوبے کا بجٹ پاس نہ ہو تاکہ وفاقی حکومت مشکل میں آئے، کیا ایک لیڈر کو اپنی انا اور ذات کو آگے رکھنا چاہیے؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، اس وقت بھی بلاول نے بانی پی ٹی آئی کو ملکی مسائل کے حل کے لیے مفاہمت کی آفر کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بھارت سے ہماری جنگ بندی ہوئی دوستی نہیں، اگر ملک میں سیاسی افراتفری ہو تو بھارت دوبارہ بھی حملہ کر سکتا ہے، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ ایسا لڑا کہ مودی اپنے عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے

مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں

پاکستان دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے برطانوی صحافی کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے

گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتیں تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا

ہیبرون پر صیہونی حملہ؛ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں

تل ابیب نے فلسطینی انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، اشنا شاہ اور فاطمہ بھٹو سمیت دیگر شخصیات کا اظہار تشویش

?️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے