?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، چین کے وزیرخارجہ اور دیگر ممالک کے وزرا آج بطورمہمان خصوصی پاکستان پہنچ جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان کل اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس میں 100سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس ہو گا۔ وزرائے خارجہ 23 مارچ کو پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کو منتقل ہوجائےگی۔اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی فراہم ہوگا۔ ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں۔
آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوگا، ہم تصادم نہیں چاہتے۔ کسی ممبرکو ووٹ کاحق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے،ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، نمبرزپورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے۔ اپوزیشن نمبرزپورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے، سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ اگر وہ تاحیات نہ اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے باردگر سوچنا چاہیے، بلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے، بلاول خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔ او آئی سی کیلئے ہر حکومت نےاپنے اپنے دور میں کردار اداکیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
جنین کی ایک صہیونی بستی میں استقامتی جنگجوؤں کا آپریشن
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:آج ہفتے کی صبح استقامتی جنگجوؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں
فروری
سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول
مئی
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
?️ 15 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی
جولائی
یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی
فروری
اسرائیل میں مہنگائی عروج پر
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ
دسمبر
ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں
جنوری