?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا اب آپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں، سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے.
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان
?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
غزہ میں دھماکوں کی شدت نے زلزلوں جیسی کیفیت پیدا کردی ہے: ہیومن رائٹس
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم کی انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم
ستمبر
وزیراعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جنوری
قوم کی آواز بنو یا پھرایک طرف ہوجاؤ: آغار وح اللہ کا سیاسی قیادت کے نام دوٹوک پیغام
?️ 26 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
یمن کے شہر تعز میں لڑائی کے دوران سعودی فوجی کی بڑی تعداد میں ہلاکت
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: سعودی عرب سے وابستہ نیم فوجی عناصر نے تعز کے
ستمبر
این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے سے خبردار کردیا
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک
جون
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی شرط
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ محمد الدلیمی نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
خطے کے لیے ایران سے روابط برقرار رکھنا کیوں فائدہ مند ہے؟
?️ 1 ستمبر 2026 واشنگٹن نے تہران کے خلاف اقتصادی دباؤ کے ایک نئے مرحلے
ستمبر