?️
فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا ، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ وہاں پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان والے گھروں میں چھپ جاتے ہیں، ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں، پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کے لیے تھا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جب ہم نے حملہ کیا تو پھر لگ پتہ جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یوم القدس کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینی گرفتار
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں
اپریل
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری
جنوری
نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر
?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی
اگست
مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ
جون
بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات، فہرست تیار
?️ 31 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع
دسمبر
بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا۔ طلال چوہدری
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ
جولائی
حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کو عدالتی دہشت گردی کا شانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر