?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کےلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کررہی، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔
علی امین گنڈاپور نے شہدا کی فیملیز کیلیے 50 ہزار روپے فی فیملی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پیکیج کو بڑھایا ہے، خواہش تھی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شہداء کے ورثا کو ایک، ایک اپلاٹ دوں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے، دنیا میں ان قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، ہم نے پولیس کی تنخواہ کی کمی کی شکایت بھی ختم کردی اور بجٹ میں پولیس کی تنخواہ کو بنجاب پولیس کے برابر کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد شہدا اور پولیس زخمیوں کا فنڈ پولیس کے پاس موجود ہوگا، کسی فنانس جانے کیا ضرورت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کی تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہماری پولیس اور فوج دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس بجٹ 124 سے 158 ارب روپے کردیا ہے، جبکہ پولیس میں 12 فیصد شہدا کوٹہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے پیوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے پر مجبور کیا: ٹرمپ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جو بائیڈن
اکتوبر
دیر الزور میں امریکی اڈے پر دھماکوں کے بارے میں متضاد خبریں
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے شام کے دیر الزور کے شمال میں مشتبہ
اپریل
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ 12
اکتوبر
کشمیری بی جے پی، آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے، حریت کانفرنس
?️ 7 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
کراچی کے نتائج سے جمہوریت شرمسار ہوئی ہے: شہباز گل
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام
مئی
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست