گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، ہمارے لیے تمام عبادت گاہیں قابل احترام ہیں، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی نے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات کے موقع پر کیا کہا؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر زلنسکی، صدر یوکرین، نے کہا کہ ہمیں امید ہے

زیلنسکی کو معاہدہ کرنے پر مجبور کیا جائے گا: ٹرمپ

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی

غزہ میں قحط ختم نہ ہونے دینے کا نیا صیہونی حربہ؛برطانوی اخبار کا انکشاف

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایک نیا باضابطہ نظام متعارف

امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف

یمنیوں کا ایک بار پھر سعودی تیل کمپنی پر میزائل حملہ

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر

شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل

کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے