?️
لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے متعلق گورنر کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے 14جون کو اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیاتھا جس میں سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس نوٹیفائی، ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکریٹری قانون کو دے دیا گیا ہے، گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم ہے اور آئین کے خلاف ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈینس پر عملدرآمد روکا جائے اور ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی اور سبطین خان بھی گونرر کے آرڈیننس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں۔
خیال رہے دو روز قبل 22 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
پرویز الہٰی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا ہے کہ گورنر نے 14 جون کو اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا اور اس آرڈیننس کے ذریعے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔
پرویز الہٰی نے عدالت سے استدعا تھی کی ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔
واضح رہے کہ جب تمام حکومتی کوششیں اسپیکر اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ مفاہمت تک پہنچنے میں ناکام ہو گئیں تو 14 جون کی رات کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسپیکر اور اسمبلی سیکریٹری کے کچھ اختیارات واپس لینے کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا اور صوبائی بجٹ پیش کرنے کے لیے اسمبلی چیمبرز کے بجائے ایوان اقبال میں نیا اجلاس طلب کرلیا تھا۔
اس آرڈیننس کے ذریعے پنجاب سیکریٹریٹ سروس ایکٹ 2019 کے نویں حصے کے ساتھ ساتھ دو مزید ایکٹ بھی ختم کردیے گئے تھے۔
ان تبدیلیوں کے بعد اب پنجاب اسمبلی کی خودمختار حیثیت ختم کردی گئی ہے اور اب اسمبلی، وزارت قانون کے ایک ادارے کے طور پر کام کرے گی جبکہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی
اگست
اسرائیلی حکومت کے منتشر ہونے کے اسباب
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی اور نظریاتی تقسیم کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے خاتمے
جنوری
شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کیلئے آزادانہ پینل بنایا جائے، فواد چوہدری
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری
اگست
پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا
?️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے
اگست
بے روزگاری اور معاشی صورتحال پر تنقید کرنے والے سعودی شہری کو 10 سال قید
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے ایک شہری کو بے روزگاری اور ملک
نومبر
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
مقدس جہاد کے مارچ کے دوران صنعاء میں انسانی طوفان
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:صنعاء میں "وعدہ فتح اور مقدس جہاد” کے عنوان سے ایک
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
?️ 9 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی