گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

?️

کوئٹہ(سچ خبریں) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ انہوں نے جواب کہا تھا کہ  آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں گورنربلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان سے مستعفی ہونےکا کہا گیا تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔

بعدازاں گورنربلوچستان نے وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینےسےمعذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون

ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ

حماس کے ارکان کی قید کے بارے میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب 

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے زیر ملکیت ریڈیو گیلگلٹز نے اپنی

مالی سال 24-2023 میں پاور ڈویژن، دفاع اور انتخابی اخراجات مختص کردہ رقم سے تجاویز کرگئے

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے مالی سال 24-2023

اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں

امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے

روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:روس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر

وقت کے طاغوت کے سامنے نہیں جھکیں گے:بحرینی النجبا تحریک

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:بحرینی النجبا تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے آل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے