?️
اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کی ہے تازہ اطلاع ملنے پر اس فائرنگ میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 13 مسافر فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ایس ایس پی گلگت کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافر دم توڑ گئے جبکہ 8 کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی نلتر بالا کے علاقے جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کردی۔
ابھی تک واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پولیس نے مسلح افراد کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی تیاری شروع کردی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسی مہینے میں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر بس پہاڑی علاقے میں کھائی میں گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سفر کر رہے تھے۔یہ حادثہ چلاس کے علاقے کوزکمیلہ کے قریب پیش آیا اور اطلاعات کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے بس کھائی میں جا گری تھی۔


مشہور خبریں۔
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
جولانی حکومت کے دہشت گردوں کی لبنانی سرزمین پر یلغار
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: مقامی ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں
مارچ
شام میں 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ؛ ریڈ کراس کا تشویشناک انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام
مئی
بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی
?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر
مارچ
شہید سید حسن نصراللہ کے قتل میں امریکہ کا کردار
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اگرچہ امریکہ کی شہید سید حسن نصراللہ کے قتل میں
فروری
پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے
ستمبر
غزہ میں حماس کی کمین گاہیں؛ قابضین کے خلاف مجاہدین کی حکمت عملی
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:18 ماہ کی صہیونی جارحیت اور 100 ہزار ٹن بمباری
مئی
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست