?️
گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان (جی بی) کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر کو مکمل ہو جائے گی۔
جی بی اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے، اُن کی کابینہ خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جی بی میں 2020 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تھی،سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں 4 جولائی 2023 کو نااہل قرار دیا گیا، یکم دسمبر 2020 کو منتخب ہونے والے خالد خورشید 2 سال 7 ماہ 4 دن اقتدار میں رہے۔
اِسی طرح خالد خورشید کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان 13 جولائی 2023 کو جی بی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جب کہ جی بی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کے خاتمے کے قریب نگران حکومت کے قیام کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔
جی بی اسمبلی ذرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے اعلانیہ اور در پردہ کئی امیدوار سرگرم ہیں، راجہ نظیم الامین، بریگیڈیئر (ر) بشارت، شیر بہادر انجم، محمد علی قائد اور وقار منڈوق کے نام ممکنہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب جوہر علی راکی، میر مصطفیٰ مدنی، محمد حسن حسرت اور غلام عباس سمیت متعدد امیدوار نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ کا حصہ بن چکے ہیں، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے لبنان پر امریکی دباؤ جاری ہے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ملک کے اصولی موقف اور اس
نومبر
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، محسن نقوی
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
جولائی
اے ایس ایف ایک مثالی ادارہ ہے:ڈاکٹر عارف علوی
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
نومبر
پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے
مئی
فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد
مارچ
حماس اور تل ابیب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا دن کیسے گذرا ؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے
نومبر
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے
جون
نگران وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا دفاع
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر
اکتوبر