?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گزشتہ رات جلد بازی میں قانون سازی کرنے کے معاملے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد فوری بعد ان کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت اپنے لیے خود گڑھا کھود رہی ہے، یہ قانون سازی ان کے خلاف استعمال ہوگی، انہوں نے جلد بازی اور عجلت میں کی گئی قانون سازی کو شرمناک اور موجودہ اتحادی حکومت کو چوروں کی حکومت قرار دیا۔
ڈپٹی اسییکر نے مداخلت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حذف کرادیا، ان کے بیان کے بعد سیشن کی براہ راست کوریج کو روک دیا گیا اور اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کا کیا حال کردیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک ہی بڈر آیا، اس نے صرف 10 ارب روپے دینے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی نہیں کر رہا، 10 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ فی الفور صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، فارم 47 کی حکومت میں سکت نہیں ہے، بھارت میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 33 ہے یہاں 34 ہوگئی۔
اپوزیشن لیڈر نے بشریٰ بی بی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق خاتون اول نے بھرپور طریقے سے کیسز کا سامنا کیا، بشریٰ بی بی نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طاقت ہیں۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں فی الفور صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
وہ انسان تھے شطرنج کی چالیں نہیں
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اپنے مشن کے بارے میں ہیری کے متنازعہ بیان
جنوری
ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو کی کامیابی پر حکومت اور اپوزيشن دونوں خوش
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم
اگست
امریکہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر ممکنہ پابندیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ممکنہ
نومبر
انتظامی معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 10 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا
دسمبر
امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن
اگست
امارات نے مسجد الاقصی پر حملے کے چند دن بعد صہیونیوں کی میزبانی کی
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا ایک سرکاری وفد یہودی پارٹی کے سربراہ اٹمار
جنوری
پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ، تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی، عالمی بینک
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں
اپریل
جنگ بندی کے امریکی منصوبے پر لبنان کا ردعمل
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے جنگ
نومبر