’کیا کھچڑی پک رہی ہے‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے پر سوالات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ای سی پی نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک رہا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے‘۔

اان کے ساتھی سینئر رکن عمران اسمٰعیل نے ای سی پی پر مخالفین پی ڈی ایم کی ’ذیلی‘ تنظیم ہونے کا الزام لگایا اور تحریری حکم جاری کرنے میں تاخیر کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاحال حتمی فیصلہ جاری نہ کرنا بددیانتی ہے کچھ تو گڑبڑ ہے جو اتنی دیر کی جارہی ہے۔

عمران اسمٰعیل نے مزید کہا کہ ’چیف الیکشن کمشنر لندن یا بلاول ہاؤس سے تحریری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ای سی پی کے تحریری حکم نامے پر بینچ کے پانچوں ارکان کے دستخط ہونا باقی ہیں، کیونکہ ان میں سے ایک بیماری کی وجہ سے موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے عمران کی نااہلی کی مدت پر ابہام پیدا ہوا۔

فیصلے کے جاری کردہ حصوں میں عمران کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 اور 173 کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 63(1)(پی) کے تحت نااہل قرار دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔

آئین کا آرٹیکل 63 (1) (پی) کہتا ہے کہ کوئی رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کے لیے اہل نہیں ہوگا۔

قانونی ماہرین نے اس کی وسیع پیمانے پر تشریح کی تھی کہ عمران کو موجودہ قومی اسمبلی (این اے) کی مدت کے اختتام تک نااہل قرار دیا جائے گا۔

تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ آرٹیکل 63(1)(پی) کے تحت عمران کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوگی۔

مشہور خبریں۔

چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین اور شام نے خاص طور پر تعمیر نو کے شعبے

غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل

کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا

غزہ کے مستقبل کے لیے اسرائیل کے 4 خیالی محور

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف

ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: این ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ جنگ کے

بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے

?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر

کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ

?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر

ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ مشعال ملک

?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے