?️
اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نالہ لئی پراجیکٹ بہت تیز ہے سارے پروجیکٹ تیز ہو رہے ہیں،مجھے نالہ لئی کی فکر ہے انہوں نے کہا اگر یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے تو گھر میں بیٹھ کر آرام کروں اور ریٹائر منٹ لے لوں۔
شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نالہ لئی کا پراجیکٹ الیکشن سے قبل مکمل کرلیں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ منصوبہ الیکشن سے پہلے شروع ہو جا ئے تو بہت بڑی بات ہے،پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں تو دو سال لگیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری پندرہویں وزارت ہے میری خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھ جاؤ۔جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہ رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ مکمل ہوگیا تو میں سیاست سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔2023 کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں الیکشن لڑوں گا کیونکہ مخالف پنگا لیتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال سمیت صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پرگفتگو کی گئی ،ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا،نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے ا ژدھام میں کمی آئے گی،راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ،راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں ،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں


مشہور خبریں۔
پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اکتوبر
آئی ایم ایف ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہیں اس بات
دسمبر
شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر
اپریل
امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت
جنوری
’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت
?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان
مارچ
مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
ملک میں انٹرنیٹ رفتار ستمبر کے اختتام تک بہتر ہوجائے گی، حکومت
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد؛ (سچ خبریں) وزات انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے قومی اسمبلی کو
ستمبر
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری