?️
سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پورے خطہ میں جنگ پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
جیو پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی خبر بہت دکھ سے سنی ہے، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد یہ فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہی ہے جو اسرائیل کو روک سکتا ہے، اور دوسری طرف سے بھی اسی قسم کے جواب کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ میں تصویر فیکٹ چیک کے فیچر کی آزمائش
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصویروں کو چیک
نومبر
ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی
?️ 6 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس کے تحت
مئی
بارش اور سردی سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات دوگنا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی پناہ
جنوری
قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے
فروری
ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ
?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا
مارچ
اسرائیل کا لیزر دفاعی نظام آئرن بیم ہیک ہو گیا
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا لیزر دفاعی نظام آئرن بیم ہیک ہو گیا ایک ہیکر
اکتوبر
افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز شریف
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس
اکتوبر
رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سید حسن نصر اللہ کی سفارشات
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے
مارچ