?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے میدان میں کھلاڑی کہتا ہے کہ مخالف جو بھی کرے گا میں اس سے بہتر کرنے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کیلئے بڑا دن ہے ، بڑی قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی ، اس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟
صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپکو سرپرائز ملے گا، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے، میدان میں کھلاڑی کہتا ہے جو بھی مخالف کرے گا ، میں اس سے بہترکروں گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلز کی منظوری کی حکمت عملی پرغور اور لائحہ عمل طے کیاجارہاہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو قانون سازی پربریفنگ بھی دی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ایک دل چسپ ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کے سوالات پر دل چسپ جواب دیا تھا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسپورٹس مین جب گراؤنڈ میں قدم رکھتا ہے تو وہ ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہ جیتے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات
اگست
نئی امریکی سیکورٹی حکمت عملی کے وسیع جہت / ٹرمپ کی یورپ کو الگ کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے طویل اور
دسمبر
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کر لی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے بالآخر ایران کے خلاف جنگ روکنے
جون
رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا
?️ 14 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج
جنوری
درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد
جنوری
حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قاہرہ پہنچا
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد غزہ
فروری
چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے
مئی
اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
اگست