?️
ایبٹ آباد: (سچ خبریں) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید اہم پیش رفت،نیب کی کارروائی کے دوران ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔
مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی برآمد ، نیب نے ہیڈ کلرک کو رشتے دارسمیت حراست میں لے لیا،بتایا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے ایبٹ آباد میں سٹیڈیم روڈ پر چھاپہ مار کر سی این ڈبلیو کے ہیڈکلرک کے گھر سے بھاری تعداد میں نقدی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان اورسمیت پراپرٹی کے کاغذات قبضے میں لے گئے۔
دوسری جانب اس حوالے سے مشتاق غنی کاکہنا ہے کہ2019ءسے 2024ءتک یہ سب سے بڑی میگاکرپشن ہے سی اینڈ ڈبلیو،بینک سمیت دیگرمحکموں کے افسران ملوث ہوسکتے ہیں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی اس کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔
ہمیں خیبر پختونخوا ہ کے انتیس اضلاع میں کرپشن کی خبریں زیرگردش ہیں، ان کی بھی تحقیقات کریں گے۔نیب نے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران اٹھارہ ارب روپے برآمد کرلئے ہیں۔
مالیاتی سکینڈل میں صوبے کے خزانے سے چالیس ارب روپے نکالنے کا انکشاف ہوا تھا۔واضح رہے اس سے قبل اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا ہ نے مبینہ طور پر ملوث مزید 10 افسران کو معطل کر دیاتھا۔اپر کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت جاری تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں دیگر محکمے بھی کارروائی کر رہے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ) نے بھی سکینڈل میں ملوث 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے جبکہ اکاونٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے 2 ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کوہستان سکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاونٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کئے گئے تھے۔ اب تک کوہستان کرپشن سکینڈل میں معطل کئے گئے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہوگئی تھی۔سکینڈل کے حوالے سے مزید تحقیقات اور کارروائیاں جاری تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب وسیع پیمانے پر آتشزدگی
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے
مئی
صیہونیوں نے لبنان کو کیا پیشکش کی ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے تجویز دی
جنوری
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کے
جون
مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی
?️ 5 مارچ 2024 مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر
مارچ