?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے فوج سے رابطے نہ ہوں، کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا۔ ملک کا کوئی ایک بھی لیڈر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ جی ایچ کیو کی پیداوار نہیں۔ ن لیگ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات حل ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات حل ہونے کا تاثر درست نہیں ہے جہاں تک رابطوں کا تعلق ہے ملک کا کوئی ایک بھی لیڈر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ جی ایچ کیو کی پیداوار نہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کون سا لیڈر ہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا، آپ ملتے بھی ہو اور شرماتے بھی ہو، یہ کیا منافقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں تبدیلی آئی ہے تو بہت اچھی بات ہے، اپوزیشن نے حکومت کے 4 سال پورے کروا دئیے۔پانچویں سال آکر سیاسی حملہ کرنا اپوزیشن کی خودکشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 23مارچ کو آکر کیا کرے گی،کیا ایجنڈا ہے؟ مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لا سکتی ہے۔اپوزیشن میں کوئی جان نہیں۔
مولانا فضل الرحمن کہتا تھا کہ اس اسمبلی میں بیٹھنا حرام ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا اسٹینڈ تھا استعفے دینے ہیں مگر چار سال میں کچھ نہیں کر سکے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے لیے خطرناک ہیں،انہوں نے یہ بیان دے کر اینکرز سمیت اپوزیشن کو مسڑوف کر دیا ہے۔ایک دن میں اپوزیشن کی تحریک ختم ہو جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا عمران خان نے 19 وزراء کو وزارتوں سے نکالا۔عمران خان جس کو نکال دیتا ہے، اگلے دن اس کا نام نہیں ہوتا کیونکہ اس کا اپنا بیس نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں صدارتی نظام اور ایمرجنسی کی بات نہیں ہوئی، یہ افواہیں ہیں مگر اس پر زیادہ شور کرنے والے بتائیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کس نظام سے پیدا ہوا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بٹھانے میں سب شریک ہیں، شہباز شریف نے نوازشریف کو سعودی عرب سے لانے میں کردار ادا کیا۔شہباز شریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر سنجیدہ کیسز ہیں۔زرداری کے کیسز پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر سنجیدہ کیسز ہیں اور ان کے خلاف کچھ نکلے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عراقی وزیر خارجہ کی تصدیق
?️ 3 فروری 2026امریکی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عراقی وزیر خارجہ کی تصدیق
فروری
صدر مملکت سے اسحٰق ڈار کی ملاقات، آرمی چیف کے تقرر پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور اہم تقرری کے
نومبر
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
یمن کے حملے مکہ معاہدے کا پہلا امتحان ہیں: برطانوی اخبار
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارجین کے مطابق یمنی مسلح افواج کے سعودی عرب
اگست
لبنان میں صیہونی جارحیت جاری؛ نبطیہ پر حملے میں امدادی کارکن شہید
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے
جون
ایکس کی بندش قومی سلامتی، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے، وزارت داخلہ کی عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم
اپریل
امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے
اکتوبر
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
?️ 19 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح
جنوری