کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

?️

لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس دوران پنجاب کی جیلوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی، قیدیوں سے ملاقات اور پیشی پر پابندی والے اضلاع میں چنیوٹ، فیصل آباد،لاہور،خانیوال،میانوالی،ملتان ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں سےملاقات پر پھر پابندی عائد کردی گئی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات اور ریجنل افسران کومراسلہ جاری کردیا ہے۔جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ریجنل افسران کو مراسلے میں کہا ہے کہ 8فیصد سےزائد کیسز والے اضلاع کی جیلوں میں ملاقات اور 15فیصد سےزائد کیسزوالےاضلاع میں ملاقات اور پیشیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی والے اضلاع میں میں بہاولنگر،بہاولپور،گجرات،حافظ آباد،جھنگ، قصور ، لودھراں ،مظفر گڑھ،پاکپتن، رحیم یارخان میں قیدیوں ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرانوالہ شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے  اور ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 224 ہو چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ  سینیٹ میں پہنچ گیا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں

صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے

وزیر خارجہ کا بیان آئین ترمیم کےلئے PTI کے پاس اکثریت نہیں ہے

?️ 7 فروری 2021ملتان: (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی

روس کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں یورپ کی موجودگی ضروری ہے:یورپی یونین

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

سعودی عرب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا:اسرئیلی میڈیا

?️ 29 نومبر 2025 سعودی عرب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے نیتن

سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ پر عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے