?️
لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے صوبے کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاﺅن ضروری ہے یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں اب یومیہ ساڑھے 5 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی ویکسین سے محروم نہ رہے.
انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسزمیں صرف 10 فیصد وہ ہیں جن کی ویکسین ہوچکی ہے ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاہے کہ آزاد کشمیر میں اس وقت کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا پھیلاﺅمیں انتخابات نے ایک سپر اسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے آزادکشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے کی سفارش کرتے ہوئے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلانے کا کہا تھالیکن آزاد کشمیر انتخاب ملتوی کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا کیونکہ ہم انتخابات موخرکرنے کے لیے تیار تھے مگر پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا . وفاقی وزیرنے کہا کہ دو ہفتے پہلے بلاول زرداری دھمکی دے رہے تھے کہ اگر کراچی میں مزید کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزراءہوں گئے اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اسی ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے گزشتہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی چار کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں. انہوں نے بتایاکہ آخری ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں صرف 9 دن میں لگائی گئی ہیں اسد عمر نے عوام سے ایک بار پھر کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنائیں کے لیے آئیں ویکسین لگوائیں.


مشہور خبریں۔
امریکہ میں زندگی گذارنے کے لیے خون کی فروخت
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور آسمان چھوتی قیمتوں نے بہت سے شہریوں
نومبر
سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی
ٹرمپ ایرانی قوم کا کیوں نہیں کچھ بگاڑ سکتا؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں داخلی احتجاجات سے متعلق حالیہ بیانات
فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد
اکتوبر
حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
عراقی فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دہشت گرد حملے
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین پر امریکی فضائی حملوں کے
فروری
برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن
اپریل