?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن مراکز صرف عید کے 2 دن بند ہوں گے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔کل سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 12 مئی سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے2دن بند ہوں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، وفاقی وزیر نے کہا لہذاضروری ہے سب سے زیادہ کمزور افراد کو ویکسی نیشن لگائی جائے، کوروناوائرس سےاموات کاخطرہ عمرکےساتھ تیزی سےبڑھتا ہے۔
ان سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40سال سے کم عمر افراد میں اموات کی شرح ایک فیصد ، 41سے50سال کےافرادمیں اموات کی شرح 1.8فیصدہے، 51سے60سال کےافرادمیں اموات کی شرح3.8فیصد ، 61سے70سال کےافرادمیں اموات کی شرح 7.2 ، 71سے80سال کےافرادمیں اموات کی شرح 11.1 اور 80سال سےزائدعمرکےافرادمیں اموات کی شرح 15 فیصد ہے۔
انھوں نے مزید کہا پاکستان کی 7فیصد آبادی 60سال سے زائد عمر افرادکی ہے، 60سال سےزائدعمر افراد میں کوروناسےاموات کی شرح 53فیصد اور 77فیصد جبکہ 40سال سےکم جن میں کورونا سے اموات کی شرح9 فیصد ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا دمشق اور عرب ممالک کے تعلقات بحالی کی راہ پر گامزن ہیں؟
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے شام کے صدر کے عمان کے دورے اور
فروری
درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
?️ 4 اگست 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح
اگست
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
?️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
بجلی کے کرایے میں اضافہ کے متعلق وزیر خزانہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کووڈ 19 وبا کی تیسری اور
مئی
ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ
جون
بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ
جنوری
یوکرین؛ مغربی ایشیا میں تخریبی عناصر برآمد کرنا
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: تخریبی سرگرمیاں انجام دینے اور ڈرون کے استعمال میں دہشت
اگست
اسرائیلی فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہیں:صہیونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار نے قابض حکومت کے فوجیوں کے پاس بلٹ پروف
مئی