?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں یہ قسم بچوں کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے تاہم اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ بالغ اور معمر افراد کی نسبت بچوں میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہےجس کی وجہ سے شہریوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا نقطہ نظر یہ تھا کہ بچوں میں انفیکشن کے بیماری بننے کے امکانات کم ہیں۔دوسری جانب بھارت میں وائرس کی دہری تبدیل شدہ شکل رپورٹ ہوئی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہے وائرس مسلسل اپنی ساخت میں تبدیلی کررہا ہے اور مزید خطرناک ہورہا ہے۔
شہریوں میں جہاں اس بات کی تشویش پائی جارہی ہے وائرس کی تبدیل شدہ شکل بچوں کو زیادہ متاثر کررہی ہے وہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ وائرس کی پہلی لہر کے دوران 30 سال سے کم عمر ایک فرد بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوا تھا لیکن دوسری لہر میں 12 سال تک کی عمر کے بچے داخل کیے گئے اور اب تیسری لہر کے دوران نوزائیدہ بچے بھی ہسپتالوں میں آرہے ہیں۔
پمز کے چلڈرن ہسپتال میں پیڈیاٹرک میڈیسن یونٹ کے پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین نے کہا کہ اعداد و شمار پر مبنی معلومات دستیاب نہیں لیکن پہلی اور دوسری لہر کے دوران حالیہ لہر کے مقابلے کم تعداد میں بچے متاثر ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم
ستمبر
مشرق وسطی میں نیٹو کی تشکیل کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیانات کا مفہوم
?️ 25 جون 2022سچ خبریں: حال ہی میں، امریکی نیٹ ورکس کے ساتھ ایک
جون
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی
یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی
مارچ
عمران خان پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر
دسمبر
یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو
نومبر
بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462 نئے کیسز رپورٹ
?️ 1 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ
دسمبر
امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے
مارچ