?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس سے دنیا میں جہاں عوام متاثر ہوئے ہیں وہیں ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس سے نہیں بچ پائے اسی دوران ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16 ہزار سےتجاوزکر گئی، مجموعی طور پر 9 ہزار 555ڈاکٹرز،2 ہزار 296نرسز اور 4 ہزار 154 ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کا شکار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے ملک میں ہیلتھ کیئرورکرز پر وار کے جاری ہے، ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوزکر گئی، جس میں 9 ہزار 555ڈاکٹرز،2 ہزار 296نرسز اور 4 ہزار 154 ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں تاحال 153 ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ 564 ہیلتھ ورکرز گھروں، 22 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں15 ہزار 266 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے ، سندھ میں5689 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 53 انتقال کرچکے ہیں، صوبے میں پازیٹو آنے والوں میں 3362 ڈاکٹرز، 1098 نرسز، 1229 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ پنجاب میں3377ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوئے ، جس میں 2020 ڈاکٹرز ، 493 نرسز، 864 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں جبکہ 28 انتقال کر چکے ہیں، اسی طرح کےپی میں3832 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 40 کا انتقال ہوا، کے پی میں1788 ڈاکٹرز،527 نرسز،1517 ہیلتھ اسٹاف پازیٹو آئے۔
اسی طرح اسلام آباد میں 1444 ہیلتھ ورکرز میں 1270ڈاکٹرز،68 نرسز، 106 ہیلتھ اسٹاف پازیٹو آئے اور 11 انتقال کرچکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں222 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے 3 انتقال کرچکےہیں، جس میں 125 ڈاکٹرز، 2 نرسز، 95 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں751 ہیلتھ ورکرز پازیٹو آئے اور 9 انتقال کرگئے ، صوبے میں 593 ڈاکٹرز،49 نرسز، 109 ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار ہوئے ، اسی طرح آزاد کشمیر میں 690 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے ، جن میں 397 ڈاکٹرز، 59 نرسز اور 234 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں جبکہ 9 انتقال کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد
?️ 25 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے
نومبر
پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ
نومبر
غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی غیر انسانی حرکت
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:نئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ
دسمبر
بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے
جنوری
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ
اپریل
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم
مئی
اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر بن گئیں
?️ 22 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ
جون