?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے، اس وباء سے ملک بھر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 797 ہوگئی، ملک بھر میں مزید 4 ہزار 109 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تک کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 854,240 ہوچکی ہے ، جب کہ اب تک سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 334 بتائی گئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 77 ہزار 684 افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں 23 ہزار 186 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جب کہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 967 افراد اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے ، کورونا کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 8 ہزار 951 افراد عالمی وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 722 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 562 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 706 مریض کورونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ گلگت بلتستان میں 107 ، صوبہ بلوچستان میں 246 اور آزاد کشمیر میں اب تک 503 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عثمان مرزا،جتوئی جیسے مقدمات نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی
جنوری
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اگست
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کو تیسرے ممالک میں بھیجنے پر پابندی
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے حکومت کو سینکڑوں تارکین وطن کو ان
اپریل
پناہ گزینوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں
?️ 11 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر
جولائی
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی